BREAKING NEWS

شب معراج النبی ﷺ

شب معراج النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ رحمتوں،برکتوں والی رات معراج النبیﷺآج مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جائےگی، مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہو کر اپنےگناہوں کی معافی مانگیں گے اور حاجات کی فریاد کریں گے،فرزندان اسلام کی اکثریت مساجد میں خصوصی عبادات کرے گی،مساجد میں آنےوالے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کےلئے ٹرپل اسٹیپ سکیورٹی انتظامات کیے  گئے ہیں ۔ جامع مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں بھی خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائےگا جہاں اجتماعی اور انفرادی عبادات کی جائیں گی،نعت خواں حضرات گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور علما کرام برکتوں والی رات کی مناسبت سےتقاریر کریں گے۔

سفر معراج پر آپ ﷺ کو رات کے وقت مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی گئی۔ امام الانبیاء کا تاج پہنایا اور پھر عالم بالا کی سیر کا شرف بخشا گیا۔ آپ براق پر سوارہو کر پہلے مسجد حرام سے مسجد اقصی پہنچے، جہاں تمام انبیاء اور ملائکہ نے آپ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں آپ کی امامت میں نماز ادا کی گئی، جس کے بعد آپ جبرائیل امین کی معیت میں زمین سے آسمان کی طرف سیر کو روانہ ہوئے۔ اسی موقع پر اللہ تعالی نے آپ کی امت پر 5 وقت نماز کی فرضیت کا حکم دیا۔

شبِ معراج النبیﷺ کے حوالے سےلاہور سمیت صوبہ بھر کی مرکزی مساجد کو سجانے کے علاوہ چراغاں بھی کیا جائےگا۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے شب معراج النبیﷺ کو شایان شان انداز میں منانےکےلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

newsdaily


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


About us

News Daily is a platform where news is collected from difference sources.News Daily offer latest news headlines on Electonic formate. You get all latest updates and notification on your device.


CONTACT US