وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ان کی اخلاقی جرات کا ثبوت ہے، ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ عمران خان اخلاقیات کی سیاست کرتے ہیں، مفادات کی سیاست نہیں کرتے، ہم اصولوں پر اور اپوزیشن مفادات پر سیاست کرتے ہیں، یہی اصل فرق ہے۔