ساٹھ سال اور زائد عمرکےافراد کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع ہو گا
ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچائوکی ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع ہو گا۔
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے لگائی جائے گی اور رجسٹریشن کرانے والے معمر افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔