BREAKING NEWS

ملالہ کی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ

دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی، جنہوں نے امن کا نوبیل انعام حاصل کیا، بچوں کے لیے سیریز اور دستاویزی فلموں کی پیشکش کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ شراکت داری کر لی۔
ایپل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 23 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نے ایپل ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم پر نئی آوازیں لاسکوں گی، مجھے امید ہے کہ میرے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوجوان اور لڑکیاں ان شوز کو دیکھیں گے اور اس سے متاثر ہوں گے”۔
ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اسٹوری ٹیلنگ (کہانی بتانے) پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ رہی ہے، یہ میری کہانی تھی جس نے دنیا بھر کے بے شمار لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ تمام لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیوں اور خواتین کو اپنے آپ پر اور اپنی زندگی میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔ ایپل کمپنی نے 2015 میں ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم پیش کی تھی اور 2018 ملالہ فنڈز کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم کو فروغ دیا۔

newsdaily


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


About us

News Daily is a platform where news is collected from difference sources.News Daily offer latest news headlines on Electonic formate. You get all latest updates and notification on your device.


CONTACT US