ہمارا مقصد پارلیمنٹ اور جمہوریت کا استحکام ہونا چاہئے:چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوانِ بالا کے چیئرمین کے عہدے پر دوبار ہ انتخاب کی اپنی انتخائی مہم کے سلسلے میں وہ ہر سیاسی جماعت سے رابطہ کریں گے۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب جو کوئی بھی جیتتا ہے ہمارا مقصد پارلیمنٹ اور جمہوریت کا استحکام ہونا چاہئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حاصل کئے گئے ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے حزب اختلاف کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری اقدار کو فروغ دینا چاہیے اور اخلاقی اقدار کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔
سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور حزب اختلاف دونوں بینچوں کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔