BREAKING NEWS

بنگلادیش میں خواجہ سرا نیوز اینکر

 

ڈھاکا: بنگلادیش میں 29 سالہ خواجہ سرا تشنوا انن ششر کو ٹی وی چینل میں بطور نیوز اینکر ملازمت مل گئی جو ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر بن گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں ایک ٹی وی چینل پر پہلی بار کسی خواجہ سرا نے خبریں پڑھیں۔ یہ اعزاز ان کو خواتین کے عالمی دن پر بنگالی ٹی وی “بوئی شاخی” پر بطور نیوز اینکر ملازمت ملی۔ تشنوا انن ششر   اپنی زندگی کے سب سے اہم لمحے میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ میڈیا سے گفتگو میں تشنوا نے اپنے تلخ حالات کے بارے میں بتایا کہ ساری عمر اپنی شناخت کی تلاش میں سماجی رویوں اور ناانصافی کا سامنا رہا اور متعدد بار جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا جس پر 4 بار خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔ بنگلادیش میں 2013 میں تیسری جنس کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا قانون بنا، 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ملا۔ 2019 اور 2020 میں کئی فلاحی منصوبے بنے اور گزشتہ برس  نومبر میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلا دینی مدرسہ بھی کھولا گیا۔

newsdaily


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


About us

News Daily is a platform where news is collected from difference sources.News Daily offer latest news headlines on Electonic formate. You get all latest updates and notification on your device.


CONTACT US